تمام اقلیتی طلباء و طالبات، جنہوں نے سال 22-2021کے دوران اسکالرشپ کے لیے درخواست دی تھی اور جن کے نام فائنل فہرست میں شامل ہیں، کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ درج ذیل شیڈول کے مطابق اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر آفس سے اپنا چیک وصول کریں۔ ایم فل/ایم ایس/ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کے طلباء وطالبات چیکس اپنے مطعلقہ یونیورسٹی سے وصول کریں۔ اسی کے علاوہ جن افراد کے نام بیوہ گرانٹ، جہیز گرانٹ، سپیشل پرسن گرانٹ اور یتیم بچوں کے گرانٹ میں شامل ہیں، اُنہیں بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ درج ذیل شیڈول کے مطابق چیکس حاصل کریں تمام مستحق افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پراصل تعلیمی اسناد، ڈومیسائل، قومی شناختی کارڈ، نکاح نامہ (جہیز گرانٹ) اور خاوند کی وفات کی سرٹیفیکیٹ(بیوہ گرانٹ) نادرا سے جاری شدہ اور دیگر متعلقہ دستاویزات دستاویزات ہمراہ لائیں۔ نوٹ: ضلع پشاور میں بیوہ گرانٹ، جہیز گرانٹ، سپیشل پرسن گرانٹ اور یتیم بچوں کے گرانٹس کی تقسیم کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔